0
Tuesday 3 Jul 2012 21:09

ایفیڈرین کیس، مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میں نو جولائی تک توسیع

ایفیڈرین کیس، مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میں نو جولائی تک توسیع
اسلام ٹائمز۔ ایفیڈرین کوٹہ کیس میں مبینہ طور پر ملوث سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین پر گرفتاری کی لٹکتی تلوار نو جولائی تک ٹل گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مخدوم شہاب الدین کی ضمانت کی توثیق کی درخواست پر سماعت کی۔ مخدوم شہاب الدین کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اے این ایف کی تحقیقاتی ٹیم کا رویہ قابل افسوس ہے۔ ان کے موکل نے ہمیشہ تفتیشی ٹیم سے تعاون کیا ہے۔

اسپیشل پراسیکوٹر شاہد محمود نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مخدوم شہاب الدین کے وکیل عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مخدوم شہاب الدين نوٹس ملنے کے باوجود تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ مخدوم شہاب الدين نے عدالتي حکم پر اے اين ايف ريجنل آفس ميں تفتيشي ٹيم کو اپنا بيان ريکارڈ کروايا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ ایفیڈرین کوٹہ کيس ميں مدعی ہیں، انہوں نے ہی تحقيقات کے لیے اے اين ايف کو خط لکھا تھا۔ اسی عدالت نے سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر رشید جمعہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ دیناس فارما سیوٹیکل کمپنی کے سابق ڈائریکٹر رضوان فاروق کی عبوری ضمانت بھی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض نو جولائی تک منظور کر لی ہے۔

خبر کا کوڈ : 176459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش