QR CodeQR Code

پشاور میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم

4 Jul 2012 03:13

اسلام ٹائمز: شہری علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے تک جا پہنچا ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھرپور طریقہ سے جاری ہے، شہری علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے تک جا پہنچا ہے، طویل ترین لوڈشیڈنگ کے باعث پشاور بھر میں کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہے، اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم اس کے باوجود عوام کی جانب سے کسی قسم کا احتجاج دیکھنے کو نہیں ملا، واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا ملک کو پن بجلی فراہم کرنے میں سر فہرست ہے۔ دوسری جانب اے این پی کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف ایوان میں احتجاج کے دعوے پر بھی موثر طریقہ سے عملدرآمد نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 176522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176522/پشاور-میں-طویل-ترین-لوڈشیڈنگ-کے-باعث-کاروبار-زندگی-درہم-برہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org