0
Wednesday 4 Jul 2012 09:58

آزاد کشمیر میں ایف سی طرز کی نئی فورس قائم کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں ایف سی طرز کی نئی فورس قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی پاکستان کے مشیر داخلہ رحمان ملک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی طرز پر نئی فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دو ہزار جوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر اطلاعات مرتضی درانی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت بھی ہوئی۔ اس موقع پر مشیر داخلہ پاکستان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو بتایا کہ وادی نیلم اور بھمبر میں نادرا آفس کا افتتاح عیدالفطر کے فوری بعد کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کے آزاد کشمیر میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ چوہدری عبدالمجید نے ایف سی کی طرزپر نئی فورس کے قیام اور دو ہزار نوجوانوں کے لیے آسامیاں فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مشیر داخلہ پاکستان نے یقین دہانی کرائی کے وفاقی حکومت آزادکشمیر کے میگا پراجیکٹس سمیت آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 176551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش