0
Wednesday 4 Jul 2012 15:37

بہاولپور، قرآن پاک شہید کرنے والے کو لوگوں نے زندہ جلا ڈالا

بہاولپور، قرآن پاک شہید کرنے والے کو لوگوں نے زندہ جلا ڈالا
اسلام ٹائمز۔ بہاولپور کے علاقہ اوچ شریف میں قران پاک کی مبینہ بے حرمتی کرنے والے ملزم کو تھانے سے چھڑا کر زندہ جلا دیا گیا جبکہ مشتعل مظاہرین نے تھانے پر حملے میں کئی گاڑیاں نذر آتش کر دیں جبکہ مظاہرین اور پولیس کے تصادم میں ایک اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق چنی گوٹھ چکر میں علاقے کے لوگوں نے مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے پر بعض افراد نے اشتعال انگیز تقاریر کر کے سیکڑوں افراد کو مشتعل کر دیا جنھوں نے چنی گوٹھ تھانے کا گھیراو کر لیا اور مبینہ ملزم کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے احتجاجاً قومی شاہراہ بھی بلاک کر دی۔ مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس پر مشتعل افراد نے تھانے اور اس کے احاطے میں کھڑی پولیس کی چار گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔

مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ اور آگ لگنے سے دو سب انسپکٹروں سمیت آٹھ پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔ مشتعل افراد مبینہ ملزم کو پولیس سے چھڑا کر لے گئے اور چنی گوٹھ چوک پر پولیس کے سامنے ہی زندہ جلا دیا۔ مبینہ ملزم چوک پر جل کر مر گیا اور پولیس بے بسی سے اسے جلتے ہوئے دیکھتی رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اس سانحہ میں ملوث افراد کے نام تلاش کر رہی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 176693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش