0
Wednesday 4 Jul 2012 17:29

ملک عبداللہ جان کے چہلم کے موقع پر قومی اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا، علامہ رمضان توقیر

ملک عبداللہ جان کے چہلم کے موقع پر قومی اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا نے سینئر نائب صدر ملک عبداللہ جان بنگش مرحوم کا چہلم 15 جولائی کو انتہائی عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان کیا ہے، جس میں علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے کوہاٹ کے ڈویژنل صدر علامہ حمید امامی اور علامہ عبداللہ کے ہمراہ ہنگو میں علماء و زعماء سے ملاقاتوں کے بعد اعلان کیا کہ ملک عبداللہ جان بنگش کا چہلم 15 جولائی کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اس موقع پر بڑے قومی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے مزید کہا کہ ملک عبداللہ جان بنگش نے اپنی تمام عمر قوم کی خدمت و فلاح کیلئے وقف کر رکھی تھی۔
 
انہوں نے کہا کہ ملک عبداللہ جان نے قائد اول سید محمد دہلوی کے دور میں ایک نوجوان رہنماء کی حثیت سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان میں اپنی خدمات کا آغاز کیا اور بعد ازاں قائد دوئم علامہ مفتی جعفر حسین اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی سمیت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں شیعہ قوم کیلئے اپنی خدمات کا سلسلہ تحریک جعفریہ پاکستان، اسلامی تحریک پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان میں مرتے دم تک جاری رکھا اور داعی اتحاد بین المسلمین ہونے کے ناطے اُنکی خدمات کو اہل اسلام میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے رہنماء اپنے افکار و نظریات کے باعث قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 176709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش