QR CodeQR Code

پشاور، طویل ترین لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام بالآخر سڑکوں پر نکل آئے

4 Jul 2012 17:43

اسلام ٹائمز: تہکال کے سینکڑوں باشندوں نے احتجاجاً یونیورسٹی روڈ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا، اور صبح سات بجے سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور اور اس کے گرد و نواح میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، تاہم بجلی بندش کے خلاف بالآخر شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں، تہکال کے سینکڑوں باشندوں نے احتجاجاً یونیورسٹی روڈ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کیلئے کردیا۔ اور صبح سات بجے سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ سڑک کی بندش کے باعث یونیورسٹی روڈ کی دونوں جانب سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی بجائے صدر اور شمع چوک سے یونیورسٹی روڈ کی طرف جانے والی گاڑیوں کا رخ موڑ دیا۔ مظاہرین نے کئی گھنٹے تک روڈ کو بلاک رکھا، ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں روزانہ بائیس گھنٹے بجلی بند رہتی ہے، جس سے ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، اگر یہ سلسلہ فوری طور پر نہ روکا گیا تو مشتعل عوام کچھ بھی کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 176711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176711/پشاور-طویل-ترین-لوڈشیڈنگ-کے-ستائے-عوام-بالآخر-سڑکوں-پر-نکل-آئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org