0
Wednesday 4 Jul 2012 23:41

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ کے باعث اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پشین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج شام پشین سے کوئٹہ آنیوالی سرکاری گاڑی پر نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل  سواروں نے کچلاک بازار میں  اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ  پشین محمد سعید، سپرنٹنڈنٹ یاسین علی اور ڈرائیور محمد سلیم موقع جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 176748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش