QR CodeQR Code

تحریک انصاف کسی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی، جاوید ہاشمی

5 Jul 2012 00:01

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ٹکٹوں والی پارٹی نہیں بلکہ یہ تبدیلی والی پارٹی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی بھی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی، اور ابھی عمران خان، جاوید ہاشمی اور شاہ محمود کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں ہوا، ملتان میں سابق صوبائی وزیر میاں سعید احمد قریشی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد ان کے رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف ٹکٹوں والی پارٹی نہیں بلکہ یہ تبدیلی والی پارٹی ہے، سب کو برابر کی سطع پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے مرکزی سطح پر ہونے والے فیصلے سب پر لاگو ہوں گے، جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف نوجوانوں کا مقدر لوٹانے آئی ہے اور تحریک انصاف نوجوانوں کی نمائندگی کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 176749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176749/تحریک-انصاف-کسی-ضمنی-الیکشن-میں-حصہ-نہیں-لے-گی-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org