0
Thursday 5 Jul 2012 00:17

اقتصادی کونسل سے بلوچستان حکومت کا بائیکاٹ قابل عمل ہے، میر اصغر رند

اقتصادی کونسل سے بلوچستان حکومت کا بائیکاٹ قابل عمل ہے، میر اصغر رند
اسلام ٹائمز۔ بی این پی عوامی کے مرکزی رہنماء اور صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر میر اصغر رند نے کہا ہے کہ اقتصادی کونسل سے بلوچستان حکومت کا بائیکاٹ قابل عمل ہے، مخلوط حکومت میں شامل تمام جماعتیں صوبے کے حقوق پر کسی کا قبضہ نہیں ہونے دینگی۔ بی این پی عوامی آئندہ انتخابات اسلامک نیشنل ڈیموکریٹک الاؤنس کے تحت لڑے گی اور بلوچ علاقوں میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہے اور وفاقی حکومت اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ بلوچستان کے موقع پر بی این پی عوامی لاپتہ افراد اور دیگر مسائل کے حوالے سے راجہ پرویز اشرف کو آگاہ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے اقتصادی کونسل سے بائیکاٹ کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیا۔ جس کی ہم حمایت کرینگے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتیں صوبے کے وسائل پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگی۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی میں کوئی اختلافات نہیں اور آئندہ انتخابات میں بلوچ علاقوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی وہ واحد جماعت ہے جس نے بلوچ عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 176751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش