QR CodeQR Code

ملتان ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن کے اُمیدوار پیپلزپارٹی میں شامل

5 Jul 2012 23:08

اسلام ٹائمز: اب سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی اور آزاد امیدوار ملک شوکت حیات بوسن سمیت باقی 10 امیدوار میدان میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان کے حلقہ این اے 151 میں ضمنی انتخابات کیلئے ملک اسحاق بچہ سمیت سات امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں، ادھر ملک اسحاق بچہ نے ن لیگ چھوڑ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کردیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے والوں میں ن لیگ کے امیدوار ملک اسحاق بچہ، ملک جہانزیب بچہ، سید علی حیدر گیلانی، نواب ندیم الدین، زاہد امین گجر، ملک محبوب عالم اور ملک محمد الیاس شامل ہیں۔
 
ملتان کے حلقہ این اے 151 میں 19 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے اب سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی اور آزاد امیدوار ملک شوکت حیات بوسن سمیت باقی 10 امیدوار میدان میں ہیں، جنہیں کل انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے کسی کو بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا، تاہم پس پردہ ملک شوکت حیات بوسن کی حمایت کی جارہی ہے، دوسری جانب ملک اسحاق بچہ نے اسلام آباد میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن چھوڑ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 176923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176923/ملتان-ضمنی-الیکشن-مسلم-لیگ-ن-کے-ا-میدوار-پیپلزپارٹی-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org