0
Friday 6 Jul 2012 14:38

وقت کاتقاضہ ہے آپس کی تمام رنجشوں کو بھلا کر اتحاد و اتفاق قائم کیا جائے، مولانا عبدالواسع

وقت کاتقاضہ ہے آپس کی تمام رنجشوں کو بھلا کر اتحاد و اتفاق قائم کیا جائے، مولانا عبدالواسع
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور سینئر وزیر بلوچستان مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ آپس میں تمام رنجشوں کو بھلا کر اتحاد و اتفاق قائم کیا جائے۔ اسی میں صوبہ اور ملک کی ترقی کا راز مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ اخترزئی کوئٹہ میں مولوی عبدالقدوس کی رہائشگاہ پر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے تقاضے اس وقت تک نامکمل ہیں کہ جب تک ہم ایک دوسرے کے دکھ درد آپس میں نہیں بانٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت کے وزرأ کے ترقیاتی کاموں سے بوکھلا کر ہمارے مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور ہمیں آپس میں الجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل قوم کی امانت ہیں تاہم اجتماعی منصوبے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ سڑکوں کی مرمت، صاف پانی، تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں میں ہمارے ترقیاتی کام روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی عمل کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا، انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں عوام کی رائے جمعیت کے حق میں ہی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 176946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش