0
Friday 6 Jul 2012 13:26

مسئلہ جو بھی ہو مریضوں کو کوئی مشکل پیش نہیں آنی چاہیئے، لاہور ہائیکورٹ

مسئلہ جو بھی ہو مریضوں کو کوئی مشکل پیش نہیں آنی چاہیئے، لاہور ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائيکورٹ ميں ينگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کيخلاف کيس کی سماعت کے دوران عدالت نے حکم ديا ہے کہ ينگ ڈاکٹرز کل صبح 9بجے ايمرجنسی پہنچ کر ڈيوٹی کريں۔ آج صبح کيس کی سماعت شروع ہوئی تو ينگ ڈاکٹرز کی ہڑتال غيرقانونی قرار دينے سے متعلق درخواستيں سنی گئيں جن ميں موقف اختيار کيا گيا کہ آئين کے تحت ڈاکٹر مريض کا علاج کرنے سے انکار نہيں کرسکتے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ريمارکس ديئے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ ہمدردی ہے ليکن مريضوں کا علاج کرنے سے انکار غلط اقدام ہے، سپريم کورٹ کے حکم کے باوجود ڈاکٹروں کی ہڑتال کا جاری رہنا توہين عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

اس کے بعد ينگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کيخلاف کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی، بعد دوپہر کارروائی ميں عدالت کے سامنے ينگ ڈاکٹرز ايسوسی ايشن کے نمائندوں نے موقف اختيار کيا کہ ڈاکٹروں کيخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنا غير قانونی ہے۔ انہوں نے اپيل کی کہ بيگناہ ڈاکٹروں کو قيد کر رکھا ہے انہيں فوری رہا کرايا جائے۔ سيکريٹری صحت نے عدالت کو بتايا کہ سينئر ڈاکٹرز کی رہنمائي ميں سروس اسٹرکچر تيار کر ليا گيا ہے۔ عدالت نے ينگ ڈاکٹرز کو حکم ديا کہ کل صبح 9بجے اسپتال پہنچ کر ڈيوٹی کريں۔ عدالت نے پوليس کو بھی ہدايت کی کہ ڈاکٹروں کو ہراساں نہ کيا جائے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ريمارکس ديئے کہ ڈاکٹروں کيساتھ تھرڈ ڈگری سلوک کی اجازت نہيں دی جا سکتی۔ بعد ازاں کيس کی سماعت کل صبح تک ملتوی کر دی گئی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور سیکرٹری کو دوپہر دو بجے طلب کرلیا۔ مقامی وکیل اظہر صدیق کی جانب سے ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرکے ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ینگ ڈاکٹرز کے معاملے پر مکمل انکوائری ہوگی ذمہ دار کو سخت سزا ملے گی۔ ینگ ڈاکٹرز کا موقف تھا کہ پولیس انہیں غیر قانونی طور پر ہراساں کر رہی ہے اس صورت میں ہڑتال ختم نہیں ہو سکتی۔ 

جسٹس اعجاز الحسن نے ہدایت کی کہ ینگ ڈاکٹرز کے عہدے داروں کو کسی صورت ہراساں نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کرکے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی۔ ایک بات یاد رکھیں مسئلہ جو بھی ہو مریضوں کو کوئی مشکل پیش نہیں آنی چاہیئے۔ ينگ ڈاکٹر کي ہڑتال کيخلاف عدالت نے حکم ديا ہے کہ ينگ ڈاکٹرز کل صبح 9بجے ايمرجنسی پہنچ کر ڈيوٹی کريں۔
خبر کا کوڈ : 176975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش