QR CodeQR Code

حافظ سعید کی رہائشگاہ سے اضافی سکیورٹی ہٹا لی گئی

6 Jul 2012 16:18

اسلام ٹائمز: دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف لاہور میں مسجد شہداء اور پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے گئے، جسے انتظامیہ نے اکھاڑ ڈالا۔


اسلام ٹائمز۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کے لاہور میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ انتظامیہ نے اکھاڑ ڈالے۔ پنجاب حکومت نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی رہائشگاہ سے اضافی سکیورٹی بھی ہٹا لی گئی ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف لاہور میں مسجد شہداء اور پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے گئے، جسے انتظامیہ نے اکھاڑ ڈالا۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈے کارکنوں کو نیٹو سپلائی کے خلاف لانگ مارچ سے نہیں روک سکتے۔ ادھر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ سے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایلیٹ فورس اور پولیس کے اضافی اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 177008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/177008/حافظ-سعید-کی-رہائشگاہ-سے-اضافی-سکیورٹی-ہٹا-لی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org