0
Friday 6 Jul 2012 21:06

ینگ ڈاکٹرز کا عدالتی حکم ماننے سے انکار، ہڑتال جاری

ینگ ڈاکٹرز کا عدالتی حکم ماننے سے انکار، ہڑتال جاری
اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کو ختم کرنے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو ماننے سے انکار کر دیا، حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات روکنے کا مطالبہ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی اور قرار دیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کرکے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی۔ کسی صورت میں مریضوں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے تھا۔ فاضل جج نے ینگ ڈاکٹرز کو ایمرجنسی سروس بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو ینگ ڈاکٹرز کےخلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے روک دیا۔ ینگ ڈاکٹرز کے جنرل سیکرٹری نے کمرہ عدالت میں تو عدالت کے آگے اپنا سر جھکا دیا مگر جیسے ہی کمرہ عدالت سے باہر آئے تو عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق اگر مگر شروع کردی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ینگ ڈاکٹرز کےخلاف کیے گئے تمام اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔ دوسری جانب مقامی عدالت نے معصوم بچے فہد کے قتل کے الزام میں گرفتار 4 ڈاکٹروں کے جسمانی ریمانڈ میں 9 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 177038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش