0
Saturday 7 Jul 2012 18:37

امریکہ سے برابری کی سطح پر تعلقات استوار کئے جائیں، علامہ عارف حسین واحدی

امریکہ سے برابری کی سطح پر تعلقات استوار کئے جائیں، علامہ عارف حسین واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کا سامنا امت مسلمہ کو متحد ہو کر کرنا ہوگا اور اس ضمن میں ملی یکجہتی کونسل کا اتحاد بین المسلمین کیلئے کردار اہم اور نمایاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ایک اعلٰی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ اور سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد سے اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں ان کے ہمراہ وفاق علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ اختر حسین نسیم، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نمائندے علامہ قاضی غلام مرتضٰی، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی اور اسلامک تھاٹ (UK) کے چیئرمین علامہ مقبول حسین علوی سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ، ملکی سطح پر ملی یکجہتی کونسل کو منظم کرکے اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ رواداری کو فروغ دینے سمیت مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل کو فعال بنانے کی کاوشیں تیز کرنے پر زور دیا گیا، تاکہ آئندہ انتخابات میں ایک پھر مذہبی جماعتیں بھرپور قوت بن کر ابھریں اور مہنگائی، کرپشن، دہشتگردی اور لاقانونیت کا خاتمہ کرکے عوام کی صحیح معنوں میں رہنمائی کرسکیں، جبکہ نیٹو سپلائی بحالی کے حوالے سے اس امر پر زور دیا گیا کہ حکومت پاکستان خود مختار مملکت کی حیثیت سے پاکستان امریکہ سے برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرے اور عالمی قوانین کے تحت امریکہ کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزیاں ترک کرکے پاکستان کی سرحدوں کا احترام کرنے کا پابند بنائے۔
خبر کا کوڈ : 177065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش