QR CodeQR Code

افغانستان امريکہ کا اہم غير نيٹو اتحادی، پاکستان کيساتھ سکيورٹی تعاون مضبوط بنانا چاہتے ہيں، ہليری کلنٹن

7 Jul 2012 10:28

اسلام ٹائمز: کابل ميں افغانستان کو اہم غير نيٹو اتحادي قرار دينے کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو امريکہ کا اہم غير نيٹو اتحادي بننے سے بہت فائدے ہونگے اور افغانستان کو غير نيٹو اتحادي کی حيثيت سے دفاعی آلات اور تربيت تک رسائی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے کہا ہے کہ امريکہ پاکستان کيساتھ سکيورٹي تعاون مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ کابل ميں افغانستان کو اہم غير نيٹو اتحادي قرار دينے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ افغانستان کو امريکہ کا اہم غير نيٹو اتحادي بننے سے بہت فائدے ہونگے اور افغانستان کو غير نيٹو اتحادي کي حيثيت سے دفاعي آلات اور تربيت تک رسائي ہوگي۔ انہوں نے کہا کہ امريکہ افغانستان کيساتھ تعاون جاري رکھے گا۔ ہليري کلنٹن کا کہنا تھا کہ کرپشن پوري دنيا کيلئے مسئلہ بني ہوئي ہے، حامد کرزئي کي کوششوں سے افغانستان کے حالات بہتر ہوئے ہيں اور وہ کرپشن کے خاتمے کيليے اقدامات کر رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ميں اقتدار کي منتقلي کا کام شروع ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 177131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/177131/افغانستان-امريکہ-کا-اہم-غير-نيٹو-اتحادی-پاکستان-کيساتھ-سکيورٹی-تعاون-مضبوط-بنانا-چاہتے-ہيں-ہليری-کلنٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org