0
Sunday 8 Jul 2012 02:14

امریکہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، حامد کرزئی

امریکہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، حامد کرزئی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے جبکہ مغربی ممالک حکومت کیخلاف کرپشن جیسے بے بنیاد الزامات اور منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں منعقدہ یوتھ امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے صدر کرزئی نے کہا کہ افغان حکومت کے بارے میں فراڈ اور کرپشن کے تمام مغربی الزامات نفسیاتی جنگ کے مترادف ہیں اور ہم اس نفسیاتی جنگ کے تمام پہلوئوں سے باخبر اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ افغان صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک روز قبل امریکہ کی جانب سے افغانستان کو اہم غیر اتحادی کا درجہ دیا گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 177318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش