0
Sunday 8 Jul 2012 15:59

بلوچستان کے علاقے مارواڑ سے 8 کان کن اغواء

بلوچستان کے علاقے مارواڑ سے 8 کان کن اغواء
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مارواڑ سے نامعلوم مسلح افراد نے 8 کان کنوں کو اغواء کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مارواڑ کے علاقے سنجیدی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مقامی کان کن کمپنی کے آٹھ کان کنوں کو اس وقت اغواء کر لیا جب وہ کام پر جارہے تھے۔ مقامی لیویز کے مطابق مسلح افراد ان کان کنوں کو دو گاڑیوں میں بٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے ہے۔ واقعے کے بعد لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔ دریں اثناء چیف انسپکٹر مائنز افتخار احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ سورینج میں نامعلوم مسلح افراد مقامی یونائیٹڈ مائنز کمپنی کی سائٹ پر پہنچنے اور انہوں نے وہاں موجود سات کارکنوں اور کمپنی کی ڈسپنسری پر موجود ایک کمپاوئڈر کو اغواء کرلیا۔
 
آخری اطلاعات تک کوئی بازیابی عمل میں نہیں آئی تھی اور نہ ہی کسی گروپ نے اغواء کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی بلوچستان میں کئی کان کنوں اور کوئلے کمپنی کے ٹھیکیداروں کو اغواء کیا گیا، جس میں اکثر واقعات کی ذمہ داری بلوچ مزاحمت کاروں نے قبول کی۔ واضح رہے کہ بلوچ مزاحمت کاروں نے ہمیشہ خبردار کیا ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل پر صوبے کے عوام کا حق ہے۔ لہذا باہر سے لوگ آکر ان ذخائر کو نکالنے سے گریز کریں۔
خبر کا کوڈ : 177350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش