0
Sunday 8 Jul 2012 23:56

بھارت مقبوضہ کشمیر کے قدرتی وسائل بے رحمی کیساتھ لوٹنے میں مصروف ہے، سید علی گیلانی

بھارت مقبوضہ کشمیر کے قدرتی وسائل بے رحمی کیساتھ لوٹنے میں مصروف ہے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوجی تسلط کی وجہ سے کشمیریوں کا سب کچھ غیر محفوظ ہے اور یہ قبضہ ہمیں درپیش تمام مصائب کی اصل اور بنیادی جڑ ہے، بھارتی فوج نہ صرف بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی شہادتوں میں ملوث رہی ہے بلکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے قدرتی وسائل کو بھی بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ لوٹنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آبی وسائل کا بڑے پیمانے پر استحصال ہوتا ہے اور وہ وسیلہ جو مقبوضہ کشمیر کی ترقی کا سب سے بڑا ذریعہ بنتا، پوری طرح سے دہلی والوں کے کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔
 
مقبوضہ کشمیر کے جنگلات کو قدرتی خزانوں سے تشبیہ دیتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ سبز سونے کی لوٹ امر بھی بے دریغ جاری ہے اور مقبوضہ کشمیر کا محکمہ جنگلات خاموش تماشائی کا رول ادا کر رہا ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارتی فوج نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے جنگلات سے لکڑی کاٹ کر اس کا اپنی نگرانی میں فرنیچر وغیرہ بنواتی ہے بلکہ یہ اس کو بھارت کی مختلف ریاستوں میں سمگل کرانے میں بھی ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ فوجی ضروریات کے لیے بارکوں اور کیمپوں کی تعمیر کے لیے بھی جنگلات کا بڑے پیمانے پر صفایا ہورہا ہے اور بھارتی فوج مزید ہزاروں کنال زمین کو زبردستی اپنے قبضے میں لے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 177475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش