QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں کثیر تعداد میں بھارتی فوج کی موجودگی بلاجواز ہے، مجلس مشاورت

8 Jul 2012 23:50

اسلام ٹائمز: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر ظفر الاسلام خان نے کہا ہے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں صرف 200 کے قریب عسکریت پسند متحرک ہیں تو پھر ان کا مقابلہ کرنے کیلئے 7 لاکھ فورسز رکھنے کا کیا جواز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے مقبوضہ کشمیر میں بڑی تعداد میں بھارتی فوج کی موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں صرف 200 کے قریب عسکریت پسند متحرک ہیں تو پھر ان کا مقابلہ کرنے کیلئے 7 لاکھ فورسز رکھنے کا کیا جواز ہے، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے جموں و کشمیر کے سابق پولیس سربراہ کلدیپ کھڈا کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موصوف نے کہا تھا کہ وادی کشمیر میں 170 جبکہ خطہ جموں میں صرف 30 عسکریت پسند متحرک ہیں تو پھر اتنی بھاری تعداد میں حفاظتی دستوں کی تعیناتی بلاجواز ہے۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کی صدارت میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں مقررین نے پرزور مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے تمام آبادی والے علاقوں سے فوجی انخلاء کو فوری طور یقینی بنایا جائے۔
 
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ العمل کالے قوانین پر بھی اپنی گہری تشویش ظاہر کی اور کہا کہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) عوام اور جمہوریت مخالف ہے۔ اس لئے فوری طور افسپا سمیت تمام کالے قوانین کو تحلیل کیا جائے، کل ہند مسلم مجلس مشاورت کے اس خصوصی اجلاس میں تنظیمی، قومی و غیر ملکی امور پر تفصیلی بحث و مباحثہ کیا گیا، اور خصوصی طور انسداد دہشت گردی کے نام پر مسلم نوجوانوں کی بے دریغ گرفتاریوں پر سیر حاصل بحث ہوئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی و قانونی سطح پر اس مسئلہ کیلئے لڑائی لڑی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 177476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/177476/مقبوضہ-کشمیر-میں-کثیر-تعداد-بھارتی-فوج-کی-موجودگی-بلاجواز-ہے-مجلس-مشاورت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org