0
Sunday 8 Jul 2012 20:51

چمن، بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

چمن، بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پاک افغان سرحدی علاقے توبہ اچکزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے توبہ اچکزئی کے مقام پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعے میں جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے چمن کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 

زیرعلاج زخمیوں میں محمد یونس کے مطابق کہ آج صبح کوئی دس بجے کے قریب ہم مزدا ٹرک میں ڈرائیور سمیت 20 افراد سوار ہو کر اپنی زمینوں پر کھیتی باڑی کیلئے توبہ اچکزئی کے سرحدی علاقے شین نری جا رہے تھے کہ اچانگ زوردار دھماکہ ہوا، جس سے ہر طرف خون ہی خون نظر آرہا تھا۔ قریبی گائوں کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر لیویز کو اطلاع دی، جنہوں نے ہمیں فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چمن منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں کی مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق توبہ اچکزئي کے قريب پاک افغان سرحدي علاقے ميں ٹريکٹر ٹرالي پر بارودي سرنگ کے دھماکے ميں 14 افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمي ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن حبيب اللہ موسي خيل نے میڈیا کو بتايا کہ اتوار کے روز دور افتادہ پہاڑي علاقے توبہ اچکزئي کے پاک افغان سرحدي علاقے ميں مقامي لوگ ٹريکٹر ٹرالي کے ذريعے توبہ اچکزئي سے سرحد پار افغانستان جا رہے تھے کہ اس دوران سرحدي علاقے ميں سڑک پر چھپائی گئی بارودي سرنگ کے ساتھ ٹريکٹر ٹرالي ٹکرا گئي، جس سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتيجے ميں تين خواتين اور دو بچوں سميت 14 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ سات افراد زخمي ہوئے۔ جنہيں سول ہسپتال چمن منتقل کئے گئے، ايک زخمي کي حالت تشويشناک ہونے کے باعث کوئٹہ منتقل کيا گيا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کو مقامي لوگوں نے اپني مدد آپ کے تحت اپنے اپنے علاقوں ميں منتقل کر ديا گيا ہے۔
خبر کا کوڈ : 177504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش