0
Sunday 8 Jul 2012 23:29

ینگ ڈاکٹرز کا ان ڈورز میں ڈیوٹی دینے کا اعلان، مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ ہڑتال کريں گے

ینگ ڈاکٹرز کا ان ڈورز میں ڈیوٹی دینے کا اعلان، مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ ہڑتال کريں گے
اسلام ٹائمز۔ ينگ ڈاکٹرز ايسوسی ايشن نے کل صبح سے ہڑتال کے مکمل خاتمے اور ايمرجنسي کے ساتھ ان ڈورز ميں بھی ڈيوٹی دينے کا اعلان کرديا۔ لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے ينگ ڈاکٹرز ايسوسی ايشن کے نمائندوں نے کل صبح 9 بجے سے ان ڈورز ميں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کيا۔ ينگ ڈاکٹرز ايسوسی ايشن کے رہنما کا کہنا ہے کہ چار دوستوں کے خلاف جھوٹی ايف آئی آر کاٹ کر انہيں قيد ميں رکھا گيا ہے ہم ان کے ساتھ ہيں، مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ ہڑتال کريں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ سروس اسٹرکچر ہمارا حق ہے اس کيلئے کوشش کرتے رہيں گے، سروس اسٹرکچر اور دوستوں کی رہائی تک چين سے نہيں بيٹھيں گے، قيد ساتھيوں کو چھڑانے کيلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہيں۔ ينگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اپنے حق کيلئے ہر سطح تک جائيں گے، عوام اور سپريم کورٹ انصاف کريں، اب بھی مختلف علاقوں ميں ڈاکٹرز کو ہراساں کيا جارہا ہے اور جھوٹی ايف آئی آر کاٹی جارہی ہيں۔ انہوں نے کہا کہ ينگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کے دوران مکمل اتحاد کا مظاہرہ کيا، آئندہ بھی اپنے حق کيلئے آواز اٹھاتے رہيں گے۔ 

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے ہڑتال مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ینگ ڈاکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے پر شہریوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ اسپتالوں میں مریضوں نے بھی سُکھ کا سانس لیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سروس اسٹرکچر کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں روکنے کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 177535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش