0
Monday 9 Jul 2012 00:54

پہلی مرتبہ ووٹر کی شناخت کے لئے کمپیوٹرائزڈ ووٹرز پرچیاں جاری

پہلی مرتبہ ووٹر کی شناخت کے لئے کمپیوٹرائزڈ ووٹرز پرچیاں جاری
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں پہلی مرتبہ ووٹر کی شناخت کے لیے نادرا کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ ووٹرز پرچیاں جاری کی ہیں جو کہ ملتان کے حلقہ این اے 151 کے ضمنی انتخاب میں استعمال کے لیے محکمہ ڈاک کے حوالے کر دی گئی ہیں، این اے 151 کے ضمنی الیکشن کے لیے 3 لاکھ 8 ہزار ووٹرز کی کمپیوٹرائزڈ لسٹیں محکمہ ڈاک کے حوالے کی گئی ہیں جو کہ ایک ہفتے کے اندر ووٹرز کو ان کے گھروں پر پہنچائی جائیں گی۔ محکمہ ڈاک نے ووٹرز پرچیوں کی تقسیم کے لیے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاکہ انتخابات سے قبل ووٹر پرچیوں کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے، الیکشن کمیشن کے مطابق کمپوٹرائزڈ ووٹر پرچی پر ووٹر کی شناخت اور پولنگ اسٹیشن تک رسائی آسان ہو جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 177546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش