0
Friday 1 Jan 2010 14:57

پولیس کالج سہالہ میں قائم امریکی تربیتی سنٹر بند،عملہ اور ساز و سامان سفارتخانے منتقل

پولیس کالج سہالہ میں قائم امریکی تربیتی سنٹر بند،عملہ اور ساز و سامان سفارتخانے منتقل
اسلام آباد:پولیس کالج سہالہ میں قائم امریکی تربیتی سنٹر فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے اور سنٹر میں تعینات تمام امریکی عملہ کو ساز و سامان سمیت امریکی سفارتخانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کالج سہالہ میں امریکہ کے سکیورٹی اداروں کو انسداد دہشت گردی کی تربیت کیلئے سابق صدر پرویز مشرف نے 2004ء میں یہ جگہ الاٹ کی تھی جہاں پولیس،ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسرز اور اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کی تربیت دی جاتی رہی۔حساس علاقہ میں امریکی باشندوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ ناصر خان درانی نے آئی جی پنجاب کو خط لکھا تھا کہ امریکی باشندوں کی موجودگی سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس کے بعد ڈی ایس پی رورل اسلام آباد جمیل ہاشمی نے آئی جی اسلام آباد کو ایک رپورٹ بھجوائی کہ پولیس کالج سہالہ میں امریکی تربیتی سنٹر سکیورٹی رسک ہے جس پر گزشتہ روز وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو یہ اطلاع دی کہ پولیس کالج سہالہ میں قائم امریکی سنٹر بند کر دیا گیا ہے۔ امریکی سنٹر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بار کے صدر،سیکرٹری جنرل نے وکلاء کے ہمراہ 2 مرتبہ پولیس کالج سہالہ تک مارچ کیا تھا۔ وکلاء برادری نے سہالہ پولیس کالج میں امریکی سنٹر کی بندش کو خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 17773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش