QR CodeQR Code

دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ اسلام آباد کے قریب

9 Jul 2012 18:02

اسلام ٹائمز: پولیس نے پارلیمنٹ، ایوان صدر اور سپریم کورٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو حفاظتی حصار میں لے لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف شروع ہونے والا دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریب پہنچ گیا ہے، جبکہ دوسری جانب پولیس نے پارلیمنٹ، ایوان صدر اور سپریم کورٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو حفاظتی حصار میں لے لیا ہے، ہمارے نمائندے کے مطابق شاہراہ دستور چائنہ پر چوک وفاقی پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں، اور اہلکار گشت کر رہے ہیں، جبکہ چائنہ چوک جو پارلیمنٹ ہائوس سے لگ بھگ ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے سے آگے کسی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، شاہراہ دستور پر انصار الامہ، جماعت اسلامی اور جماعتہ الدعوة کے کارکن لانگ مارچ کا استقبال کرنے کیلئے ٹولیوں کی شکل میں موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 177775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/177775/دفاع-پاکستان-کونسل-کا-لانگ-مارچ-اسلام-آباد-کے-قریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org