0
Monday 9 Jul 2012 19:10

ارسلان افتخار کیس، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کا فیصلہ

ارسلان افتخار کیس، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ریکارڈ اور ملک ریاض سے حاصل کی گئی دستاویزات کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان نیب کے مطابق، کیس کی تحقیقات میں غیرملکی حکومتوں اور عالمی اداروں سے بھی مدد لی جائے گی اورغیرملکی دستاویزات اور ثبوت اکھٹے کرنے کے لئے بین الاقوامی ایجنسیوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق، ایک ہفتے کے اندر متعلقہ سفارتخانوں اور ممالک سے رابطہ کر لیا جائے گا۔ ارسلان افتخار کیس میں متعلقہ لوگوں کو کسی بھی وقت ذاتی حثیت میں طلبی کا نوٹس بھیجا جا سکتا ہے۔ نیب کی جانب سے تین جولائی کو بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں چھ جولائی تک تمام معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ : 177802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش