QR CodeQR Code

افغانستان، بموں کے پھٹنے سے 6 امریکی فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک

9 Jul 2012 19:55

اسلام ٹائمز: نیٹو اور امریکی محکمۂ دفاع نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد امریکی تھے۔ اتوار کو ہونے والے دیگر دو دھماکوں میں صوبہ قندھار میں چودہ افراد مارے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے مختلف علاقوں میں مزاحمت کاروں کے حملوں اور سڑک کنارے نصب بموں کے پھٹنے سے چھ امریکی فوجیوں سمیت بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نیٹو اور امریکی محکمۂ دفاع نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد امریکی تھے۔ اتوار کو ہونے والے دیگر دو دھماکوں میں صوبہ قندھار میں چودہ افراد مارے گئے۔ قندھار کی پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرازق نے بتایا کہ دونوں بم پاکستانی سرحد سے ملحقہ ضلع ارغستان میں سڑک کے کنارے ہی نصب تھے اور مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بم کا نشانہ ایک کار بنی جبکہ دوسرا بم اس وقت پھٹا جب ایک ٹریکٹر پر سوار افراد پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی مدد کے لئے جائے حادثہ پر پہنچے۔


خبر کا کوڈ: 177812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/177812/افغانستان-بموں-کے-پھٹنے-سے-6-امریکی-فوجیوں-سمیت-20-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org