0
Monday 9 Jul 2012 22:04

سينيٹ نے فوزيہ وہاب کی وفات پر تعزيتی قرارداد اور مفت ولازمی تعليم کا بل منظور کرليا

سينيٹ نے فوزيہ وہاب کی وفات پر تعزيتی قرارداد اور مفت ولازمی تعليم کا بل منظور کرليا
اسلام ٹائمز۔ سينيٹ کا اجلاس چيئرمين نيئرحسين بخاری کي زير صدارت شروع ہوا تو ايم کيو ايم کے سينيٹر فروغ نسيم نے سپريم کورٹ کے اصلاحی عدالتی دائرہ کار اور بے گناہی کے دعوؤں پر نظرثانی کے بل پيش کئے۔ دونوں بلز قائمہ کميٹی کو بھجوا ديئے گئے۔ ايوان نے ميٹرک تک مفت اور لازمی تعليم کا بل اتفاق رائے سے منظور کرليا۔ بل کے تحت چھ سے پندرہ سال تک کي عمر کے بچوں کے تعليمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ نيشنل پارٹی کے حاصل بزنجو نے گوادر اور پسنی ميں پانی کي قلت کا معاملہ اٹھايا۔ ان کا کہنا تھا کہ پسنی کے سات لاکھ کی آبادی کو پانی فراہم کرنے کا قريب ترين ذريعہ ميرانی ڈيم بھی ڈيڑھ سو کلوميٹر دور ہے۔

چيئرمين سينيٹ نے اس حوالے سے وزيراعلٰی بلوچستان اور چيف سيکريٹري سے رپورٹ طلب کر لی۔ سينيٹر رضا ربانی نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال ديکھ کر حکومتی دعوے ناکام دکھائی ديتے ہيں۔ رضا ربانی کی قيادت ميں قاف ليگ، نيشنل پارٹي، ايم کيو ايم، مسلم ليگ نون اور جے يو آئی نے بلوچستان کے معاملے پر ايوان سے علامتی واک آؤٹ بھی کيا۔ ن ليگ کے ظفر علی شاہ نے نيٹو سپلائی کي بحالي اور ڈرون حملوں پر تنقيد کي۔ بعدازاں رکن قومي اسمبلي فوزيہ وہاب کي وفات پر تعزيتي قرارداد کي منظوري کے بعد اجلاس منگل کي صبح دس بجے تک کيلئے ملتوي کرديا گيا۔

خبر کا کوڈ : 177834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش