1
0
Monday 9 Jul 2012 23:49

لوگوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، مہدی شاہ

لوگوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ سلائیڈنگ اور دریا میں طغیانی کی وجہ سے غذر گلگت روڈ کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ ورکس اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ گلگت غذر روڈ کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، اور جاری کام میں تیزی لائی جائے۔ گلگت غذر روڈ کی بحالی کیلئے بھاری مشینری متاثرہ حصوں میں پہنچائی جائے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد کہا کہ طغیانی سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور صحت کے حوالے سے بھی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں اور مزید کہا کہ مستقل میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، اور لوگوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 177841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
واہ کیا بات ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کمال کے سی ایم ہے
ہماری پیشکش