0
Tuesday 10 Jul 2012 01:50

سازشی عناصر مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، جمعیت علماء اسلام

سازشی عناصر مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، جمعیت علماء اسلام
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں سنئیر صوبائی وزیر مولانا عبدالواسع، سینیٹر حافظ حمد اللہ، صوبائی وزیر جنگلات مولانا عبد الصمد اور دیگر نے زیارت میں منعقدہ شیخ الہند کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کے قائدین نے ہر دور میں ملک میں اسلام کے نفاذ کیلئے جو کردار ادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ دینی مدارس کو سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائیگا۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ مساجد اور مدارس میں دھماکے کرنا فساد ہے، ایک سازش کے تحت ملک میں لسانیت اور فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے۔ جو نیک شگون نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر مسلمانوں کے اتحاد کو پارپارہ کرنا چاہتے ہیں۔ جمعیت کی سیاست فرقہ واریت، لسانیت اور علاقائیت سے بالاتر ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ جمعیت مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم متحد کرنے اور انہیں انتشار سے بچانے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جمعیت نے ہر دور میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 177845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش