0
Tuesday 10 Jul 2012 01:12

ملتان، ینگ ڈاکٹرز کو نئے ڈاکٹرز کی بھرتی پر اعتراض

ملتان، ینگ ڈاکٹرز کو نئے ڈاکٹرز کی بھرتی پر اعتراض
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں ڈاکٹروں کا نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے اور ملتان میں ینگ ڈاکٹرز نے نئے بھرتی کئے گئے ڈاکٹرز پر اعتراض کردیا ہے، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نئے ڈاکٹرز نے پبلک سروس کمیشن امتحان پاس نہیں کیا اور نہ ہی ہائوس جاب کی۔ واضح رہے کہ ملتان میں آج صبح سے ہی ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کام شروع کر دیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے ملتان کے نشتر اسپتال، چلڈرن اسپتال اور ملتان انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی میں کام تو شروع کر دیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ سروس اسٹرکیچر حاصل کر کے رہیں گے اور لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ انہیں آئندہ لائحہ عمل کیا اختیار کرنا ہو گا۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے نئے ڈاکٹرز کی بھرتیاں میرٹ کے خلاف کی ہیں، نئے ڈاکٹرز کو ہرگز سرکاری اسپتالوں میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے پنجاب حکومت ان ڈاکٹرز کا فیصلہ کر لے۔ یاد رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران ملتان میں 100 سے زائد ڈاکٹرز براہ راست بھرتی کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 177852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش