QR CodeQR Code

ملتان کے ریلوے ملازمین کا حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

10 Jul 2012 01:30

اسلام ٹائمز: مظاہرین کا کہنا تھا کہ انجنوں اور ڈیزل کی کمی کے باعث ریلوے کو چلانا مشکل ہو گیا ہے، حکومت ریلوے کے لئے بیل آوٹ پیکج کا اعلان کرے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں پریم ریلوے ایمپلائز یونین نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا، نواں شہر چوک پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے روڈ بلاک کر دیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ انجنوں اور ڈیزل کی کمی کے باعث ریلوے کو چلانا مشکل ہو گیا ہے، اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ریلوے کے لیے بیل آوٹ پیکج کا اعلان کرے۔


خبر کا کوڈ: 177868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/177868/ملتان-کے-ریلوے-ملازمین-کا-حکومتی-پالیسیوں-خلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org