0
Tuesday 10 Jul 2012 00:24

بٹگرام، دو خودکش حملہ آور بھاری اسلحہ سمیت گرفتار

بٹگرام، دو خودکش حملہ آور بھاری اسلحہ سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بٹگرام پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو خودکش حملہ آوروں کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ڈسرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے دو خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کا علم ہوا، جو بٹگرام سمیت دیگر علاقوں میں خودکش حملہ کی تیاری کرریے تھے، جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو خودکش حملہ آوروں اعجاز الحق اور محمد اقبال کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے انٹی ائرگرافٹ گن کے علاوہ سات کلاشنکوف، بائیس ہینڈ گرینیڈ، 115 کلو بارودی مواد، سینکڑوں راؤنڈز اور دیگر اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد کر لیں۔ پولیس نے خودکش حملہ آوروں کو پوچھ گچھ کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ تاہم ان دہشتگردوں کی کالعدم تنظیم کا نام واضح نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 177870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش