QR CodeQR Code

بھارتی عوام مسئلہ کشمیر کی حقیقت کو سمجھیں، شبیر شاہ

10 Jul 2012 01:34

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی موجودہ تحریک ایک سیاسی تحریک ہے اور ہم بھارتی حکومت سے وہ حق مانگتے ہیں جو خود بھارت نے انگریزوں سے مانگا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور ہم اس کا سیاسی حل چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر آئے ہوئے سیاحوں سے کہا کہ کشمیر سے واپس جا کر بھارتی عوام کو بتادیں کہ کشمیری عوام امن پسند ہیں نہ کہ دہشت گرد، کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے سینئر لیڈر اور فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ، اسلامک پولییکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش، لبریشن فرنٹ (حقیقی) کے چیئرمین جاوید احمد میر اور دیگر حریت کارکنان نے امرناتھ یاترا کے سلسلے میں آنے والے یاتریوں کا پہلگام کے مختلف کیمپوں میں نہایت پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقعہ پر شبیر احمد شاہ نے یاتریوں سے کہا کہ مذہبی رواداری کشمیری مسلمانوں کی پہنچان ہے، کشمیری مسلمانوں نے کبھی بھی اپنے غیر مسلم بھائیوں سے بیر نہیں رکھی ہے، شبیر شاہ نے کہا کہ کشمیریوں کی موجودہ تحریک ایک سیاسی تحریک ہے اور ہم بھارتی حکومت سے وہ حق مانگتے ہیں جو خود بھارت نے انگریزوں سے مانگا تھا اور جسے حاصل کر نے کے لئے بھارت کے عوام کو ایک لمبی سیاسی تحریک چلانا پڑ ی تھی۔


خبر کا کوڈ: 177872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/177872/بھارتی-عوام-مسئلہ-کشمیر-کی-حقیقت-کو-سمجھیں-شبیر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org