0
Tuesday 10 Jul 2012 08:59

امریکا ڈرون حملوں کے ذریعے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، شیری رحمان

امریکا ڈرون حملوں کے ذریعے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ امريکا ميں پاکستان کی سفير شيری رحمن نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاک امريکا شراکت داری کيلئے چيلنج ہيں۔ امريکی ٹی وی کو انٹرويو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے عالمی قوانين، انسانی حقوق اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہيں۔ ايک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہا کہ سلالہ واقعے پر امريکی معافی کے بعد دونوں ملکوں کے درميان تعميری مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی، سلالہ واقعے پر معافی کے بعد نيٹو سپلائی کی اجازت دی، ڈرون حملوں کی نہيں۔ شيری رحمن کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے اہداف کے حصول کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہيں، ان سے شدت پسندی بڑھتی ہے اور پاکستانيوں کی اکثريت بجا طور پر ڈرون حملوں کو جارحيت سمجھتی ہے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق شیری رحمان نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلالہ حملے میں فوجیوں کی شہادت پر پاکستانیوں کو دکھ اور رنج تھا۔ پاکستانی قوم کو مزید اس بات پر دکھ تھا کہ حملہ اتحادی نے کیا اور معافی بھی نہیں مانگ رہا۔ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ معافی کا معاملہ دوسرے مسائل کے حل کرنے کیلئے نہیں تھا اور سلالہ حملے پر امریکی معذرت سے ڈرون حملوں پر بات چیت کے مزید دروازے کھلیں ہیں۔ ہمارا موقف ہے کہ امریکا ڈرون حملوں کے ذریعے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کی اس جنگ میں اپنا کردار ادا کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 177922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش