0
Tuesday 10 Jul 2012 11:06

کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی کو 2 سال قید کی سزا

کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی کو 2 سال قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ کشمیر امریکن کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نبی فائی آج دس جولائی کو دو سال قید کی سزا کاٹنے امریکی جیل چلے جائیں گے۔ ایک سال قبل انھیں امریکی اداروں کی جانب سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ پاکستان کے خفیہ اداروں سے فنڈز حاصل کر کے کشمیر کے حوالے سے سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ 

بعد ازاں امریکی عدالت نے سماعت کے بعد انھیں اس الزام سے بری کر دیا تھا اور انھیں ضمانت پر رہا کر کے گھر میں نظر بند کر دیا تھا، یاد رہے کہ امریکہ نے ان پر پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں سے امداد حاصل کرنے کے الزامات واپس لے لیے تھے، تاہم اب ان پر یہ الزام ہے کہ انھوں نے اپنی تنظیم کی سرگرمیوں کے بارے میں امریکہ کو باخبر نہیں رکھا اور نہ ہی انھوں نے اپنی تنظیم کے فنڈز پر لاگو کوئی ٹیکس جمع کروایا ہے۔ امریکی عدالت نے ڈاکٹر غلام نبی فائی کا موقف سننے کے بعد نہ صرف ان کی جدوجہد کا اعتراف کیا تھا بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی تسلیم کیا تھا۔ 

جیل جانے سے قبل انھوں نے لکھے گئے اپنے کالم میں کہا کہ میرے لیے دو سالوں کے لیے جیل جانے کا تصور تکلیف دہ ہے ، اس کے باوجود میں پرسکون ہوں، میرے لیے یہ ایک تبدیلی کا سفر ہوگا جو میرے اندر نئی توانائیاں بھرے گااور خود آگاہی کا موقع ملے گا۔ مجھے یقین ہے کہ کشمیر کے لیے ہمارے نصب العین کے تقدس میں کوئی کمی نہیں آئے گی، میں کچھ عرصہ کے لیے منظر سے غائب ضرور ہوں گا لیکن بے شمار لوگ ایسے ہیں جو کہ کشمیر کے مقدس مشن کو جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 177951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش