QR CodeQR Code

اگلا مرحلہ مزاحمت کا مرحلہ ہے، ہم اپنے زور بازو سے نیٹو سپلائی روکیں گے، سید منور حسن

10 Jul 2012 11:45

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دفاع پاکستان ہر شہری کا فرض ہے۔ حالات نے کروٹ لی ہے اور حکومت نے ایک مرتبہ پھر امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، ایسے حکمرانوں کے خلاف بغاوت یقینی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رحمان ملک کے دعووں اور بم دھماکوں کی اطلاعات کے باجود لانگ کامیاب ہوا ہے۔ زندگی اور موت کے فیصلے بم بارود نہیں کیا کرتے۔ امریکہ نے افغانستان و وزیرستان پر بیشمار بارود برسایا گیا لیکن جہاد اب بھی زندہ و تابندہ ہے۔ امریکہ اسلام و امت مسلمہ کا بدترین دشمن ہے، امریکہ ہر حوالے سے ہماری تہذیب کو معدوم کرنا چاہتا ہے۔ جب تک ہماری گردنوں پر سر قائم ہیں، دفاع پاکستان ہر شہری کا فرض ہے۔ حالات نے کروٹ لی ہے اور حکومت نے ایک مرتبہ پھر امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، ایسے حکمرانوں کے خلاف بغاوت یقینی ہے۔ جن حکمرانوں کو توہین عدالت کا شوق ہو ایسے حکمرانوں کے کے جرائم سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ تحریک کا اگلا مرحلہ مزاحمت کا مرحلہ ہے ہم اپنے زور بازو سے نیٹو سپلائی کو روکیں گے۔ ہم اس ملک میں قرآن و سنت کے کلچر کو فروغ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 177967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/177967/اگلا-مرحلہ-مزاحمت-کا-ہے-ہم-اپنے-زور-بازو-سے-نیٹو-سپلائی-روکیں-گے-سید-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org