QR CodeQR Code

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا ہے، سید علی گیلانی

11 Jul 2012 01:07

اسلام ٹائمز: کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا فوجی قبضہ برقرار رکھنے کے لئے یہاں بڑے پیمانے پر ہتھیار اور گولہ بارود ذخیرہ کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے واضح کیا ہے کہ ہم اصولی طور مذاکرات کے خلاف نہیں تاہم جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم نہیں کرتا، تب تک مذاکرات عمل میں ہمارے بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں، امرناتھ یاترا کے لئے وادی کشمیر آنے والے سوامی ادھوک شُجانند کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر ایک گھنٹے کی ملاقات میں سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ بھارتی فوجی سربراہ کا فوج میں کمی نہ لانے کا اعلان اس ملک کی سامراجی پالیسی کا عکاس ہے وگرنہ پولیس بیان کے مطابق پورے جموں کشمیر میں صرف دو سو جنگجو موجود ہیں اور ان کے مقابلے کے لئے ساڑھے سات لاکھ افواج کی تعیناتی کا کوئی جواز نہیں۔ اس موقع پر شجانند تیرتھ نے حریت رہنماء کے اصولی موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کی گھتی سلجھانے کے سلسلے میں کوئی بھی عمل سید علی گیلانی کے بغیر نامکمل ہے۔
 
سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت اپنا فوجی قبضہ جاری رکھنے کے لیے جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہتھیار اور گولہ بارود ذخیرہ کررہا ہے اور پوری ریاست کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت اس قضیے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے میں مخلص نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی والوں کو اُسی وقت مذاکرات کی یاد آتی ہے جب مقبوضہ کشمیر میں حالات خراب ہوجاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 178031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178031/بھارت-نے-مقبوضہ-کشمیر-کو-فوجی-چھاونی-میں-تبدیل-کردیا-ہے-سید-علی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org