QR CodeQR Code

دریا خان، ساجد حسین شاہ قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

11 Jul 2012 01:17

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ ساجد شاہ کسی کام کے سلسلے میں دکان سے کہیں جا رہے تھے کہ تین مسلح افراد نے فائرنگ کردی، تاہم وہ بالکل محفوظ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھکر کی تحصیل دریا خان میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اور مقامی مذہبی شخصیت سید ساجد حسین شاہ پر تین نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ جس میں بالکل محفوظ رہے، ایم ڈبلیو ایم بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ ساجد حسین شاہ دریا خان میں میڈیکل سٹور کے مالک ہیں وہ کسی کام کے سلسلے میں دکان سے کہیں جا رہے تھے کہ تین مسلح افراد نے فائرنگ کردی، تاہم وہ بالکل محفوظ ہیں۔ یاد رہے کہ سید ساجد حسین شاہ کا تعلق اُس خاندان سے ہے کہ جس کے دو جوانون کو کالعدم جماعت (سپاہ صحابہ) کے کارکنوں نے شہید کیا تھا، اور اس خاندان کے دو نوجوان ابھی بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔ جنہیں عدلیہ نے سزائے موت سنائی ہوئی ہے، سید ساجد حسین شاہ پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کے بعد ان کی مدعیت میں تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 178111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178111/دریا-خان-ساجد-حسین-شاہ-قاتلانہ-حملہ-میں-بال-بچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org