اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گیاری سیکٹر میں برف کے تودے تلے دبے جوانوں کے جسد خاکی تلاش کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ منگل کی شام امدادی کارکنوں کو ملبے سے ایک اور جوان کی میت ملی۔ جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گیاری سیکٹر میں برف کے ملبے سے اب تک چونتیس شہداء کی میتیں مل چکی ہیں جبکہ باقی کی تلاش کا کام بدستور جاری ہے۔