0
Wednesday 11 Jul 2012 03:03

نیٹو سپلائی بحال کرکے حکومت نے امریکی غلامی کا ثبوت دیدیا، ہارون الرشید

نیٹو سپلائی بحال کرکے حکومت نے امریکی غلامی کا ثبوت دیدیا، ہارون الرشید
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی فاٹا کے امیر اور سابق ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے نیٹو سپلائی کو بحال کر کے ایک شرمناک فعل کیا ہے، اور امریکی غلامی کا ثبوت دیا دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا نیٹو سپلائی کے بارے میں دو ٹوک موقف ہے، 16 جولائی کو باغ ناران چوک پشاور میں نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف دھرنا دیا جائے گا جبکہ 17 جولائی کو باب خیبر تک نیٹو سپلائی کیخلاف مارچ کرینگے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک نیٹو سپلائی کیخلاف شروع ہو چکی ہے، جس میں قبائلی عوام کثیر تعداد میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیٹو سپلائی، ڈرون حملے، لوڈشیڈنگ اور لاقانویت نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے، سیکورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم سیکورٹی کے انتظامات خود کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 178147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش