0
Thursday 12 Jul 2012 02:20

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے دوستی قومی سلامتی کیخلاف ہے، عبدالرشید ترابی

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے دوستی قومی سلامتی کیخلاف ہے، عبدالرشید ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر اور سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس حکمت وضع کریں اور کشمیری قیادت سے مشاورت کریں، عبد الرشید ترابی نے ان خیالات کا اظہار جنوب مشرقی ضلع باغ میں ایک نجی ادارہ روکم کے زیر اہتمام شہداء کے لواحقین میں امداد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر روکم کے ڈائریکٹر غلام نبی نوشہری اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔ عبدالرشید ترابی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے دوستی قومی سلامتی کے خلاف ہے، انہوں نے کہا کہ انکی جماعت حسب دستور کشمیری شہداء کا مشن اور مہاجرین کی خدمت جاری رکھے گی، انہوں نے سماجی فلاح و بہبود کے حوالے سے روکم کی خدمات کو بھی سراہا، عبدالرشید ترابی نے کہا کہ شہداء کا لہو پوری قوم پر قرض ہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہم کسی کو اس مقدس لہو سے غداری کرنے کی اجازت نہیں دیںگے۔
خبر کا کوڈ : 178153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش