QR CodeQR Code

امريکی سينيٹرز کی پاکستان کو فنڈز جاری کرنیکی حمايت

11 Jul 2012 11:19

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد کولیشن سپورٹ فنڈز کو فوری طور جاری نہ کئے جانے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کا مستحق نہیں کہ فنڈز کی فراہمی میں مزید تاخیر کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ کارل لیون نے پاکستان کے روکے گئے ایک ارب دس کروڑ ڈالرز کے فنڈ فوری طور پر جاری کرنے کی حمایت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد کولیشن سپورٹ فنڈز کو فوری طور جاری نہ کئے جانے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کا مستحق نہیں کہ فنڈز کی فراہمی میں مزید تاخیر کی جائے۔ کارل لیون کا کہنا تھا کہ وہ فنڈز کی فوری فراہمی کے حق میں ووٹ دیں گے۔ دیگر امریکی سینیٹرز ڈی مچ اور لندسے گراہم نے بھی پاکستان کو فنڈز جاری کئے جانے کی حمایت کی ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق امريکي سينيٹرز نے پاکستان کے روکے گئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر فنڈز جاري کرنے کي حمايت کر دي، چيئرمين آرمڈ سروس کميٹي کارل ليون، ڈيموکريٹ ڈي مشي گن اور ري پبکلن عہديدار لنڈسے گراہم کا صحافيوں سے گفتگو ميں کہنا تھا کہ پاکستان کو کوليشن سپورٹ فنڈ کي رقم بغير کسي رکاوٹ کے جاري کر دي جائے، سينٹر کارل ليون نے کہا کہ فنڈ کي منظوري کے ليے وہ ووٹ بھي ديں گے۔ پينل کے اعلٰي ري پبلکن عہديدار لنڈسے گراہم کا کہنا تھا کہ اگر امريکي کمانڈر سمجھتے ہيں کہ فنڈز جاري کرنے سے جنگ کي کوششوں ميں مدد ملے گي تو چاہوں گا کہ يہ رکاوٹ دور ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلق نہيں توڑا جاسکتا، پاکستان کو مستحکم ديکھنا چاہتا ہوں۔ گراہم نے کہا پاکستان پر اعتبار نہيں کيا جاسکتا، ليکن اسے چھوڑا بھي نہيں جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 178208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178208/امريکی-سينيٹرز-کی-پاکستان-کو-فنڈز-جاری-کرنیکی-حمايت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org