QR CodeQR Code

صدر مملکت نے بجلی گھروں کو فرنس آئل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی

11 Jul 2012 12:20

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں چوہدری احمد مختار نے صدر زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جب وزارت کا قلمدان سنبھالا تھا تو نیشنل گرڈ میں 8 ہزار میگا واٹ بجلی تھی تاہم اب بڑھ کر 14 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجلی گھروں کو فرنس آئل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس میں صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر پانی و بجلی احمد مختار نے بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لئے اقدام کئے جائیں۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ حکومت توانائی کا بحران حل کرنے پر کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔

اس موقع پر صدر نے ہدایت کی کہ بجلی گھروں کو فرنس آئل کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں وزیر اعلی وزرا اور دیگر افراد شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری احمد مختار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جب وزارت کا قلمدان سنبھالا تھا تو نیشنل گرڈ میں 8 ہزار میگا واٹ بجلی تھی تاہم اب بڑھ کر 14 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 178232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178232/صدر-مملکت-نے-بجلی-گھروں-کو-فرنس-آئل-کی-فراہمی-یقینی-بنانے-ہدایت-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org