QR CodeQR Code

کراچی، حب چوکی کے قريب دھماکا، 18 افراد زخمی، 4 کی حالت نازک

11 Jul 2012 23:52

اسلام ٹائمز: میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد رينجرز کے اہلکاروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال ليا جبکہ ماڑی پور اور مواچھ گوٹھ پوليس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے حب چوکی کے قريب بس اسٹاپ پر دھماکے ميں 18 افراد زخمی ہوگئے، 4 کی حالت تشويشناک ہے، پوليس کے مطابق دھماکے ميں سپارکو کی بس کو نشانہ بنايا گيا تھا۔ ايس ايس پی عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ حب چوکی کے قريب بس اسٹاپ پر دھماکا سائيکل ميں نصب دھماکہ خيز مواد پھٹنے سے اس وقت ہوا جب سپارکو کی بس گزر رہی تھی۔ انہوں نے بتايا کہ دھماکے سے سپارکو کی بس کو نقصان پہنچا ہے جس ميں متعدد افراد سوار تھے، ڈرائيور سميت کئی افراد زخمی ہوئے۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد رينجرز کے اہلکاروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال ليا جبکہ ماڑی پور اور مواچھ گوٹھ پوليس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دھماکے ميں زخمی افراد کو مقامی نجی اسپتال منتقل کيا گيا ہے جبکہ 6 زخميوں کو ايدھی اور چھيپا کی ايمبولينسز کے ذريعے کراچی کے سول اسپتال منتقل کيا گيا ہے جن ميں سے 4 کی حالت تشويشناک ہے۔ پوليس کي ابتدائی تحقيقات کے مطابق دھماکا خيز مواد سائيکل ميں نصب کيا گيا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گيا، دھماکے سے تباہ ہونے والی سائيکل کے ٹکڑے روڈ پر دو ر دور تک بکھر گئے۔


خبر کا کوڈ: 178395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178395/کراچی-حب-چوکی-کے-قريب-دھماکا-18-افراد-زخمی-4-کی-حالت-نازک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org