QR CodeQR Code

حسیب زیدی اور مولانا نور علی کی سربریدہ نعشوں کی برآمدگی دہشتگردوں کے شیطان صفت ہونیکا ثبوت ہے، علامہ ہاشم موسوی

12 Jul 2012 19:35

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہداء کی اغوا کے بعد سفاکیت کے ساتھ شہادت حکومتی لاپرواہی کا اظہار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے الحجتہ ہائوس کوئٹہ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سید حسیب عباس زیدی اور مولانا نور علی نوری کی اغوا کے بعد بے دردی اور سفاکیت کے ساتھ شہادت حکومتی اداروں کی کوتاہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے تمام عہدیداران و اراکین دونوں افراد کی مظلومانہ شہادت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر دہشتگرد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے ان مظلومانہ شہادت کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقتولین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے کے بعد بھی اس بے دردی سے سروں کو تن سے جدا کرنا دہشتگردوں کی سفاکیت اور شیطانی درندگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ان دہشتگردوں کو انسانیت، اسلام اور پاکستان کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد شیطانی طاقتوں کے آلہ کار ہیں، جو مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کا دہشتگردوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات نہ کرنا اس افسوس ناک المیہ کی اصل وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت، انتظامیہ اور خفیہ ادارے دہشتگردی کے واقعات میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ بلوچستان کو مسلسل خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور یہاں کے حالات روز بروز خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ اس صورتحال میں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کو تباہی سے بچانے کیلئے عوام میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو مسترد کرکے بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔


خبر کا کوڈ: 178403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178403/حسیب-زیدی-اور-مولانا-نور-علی-کی-سربریدہ-نعشوں-برآمدگی-دہشتگردوں-کے-شیطان-صفت-ہونیکا-ثبوت-ہے-علامہ-ہاشم-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org