QR CodeQR Code

اسکردو میں اسد عاشورہ کی مجالس عزا کا آغاز ہوگیا ہے

12 Jul 2012 15:28

اسلام ٹائم:اسد عاشورہ کے سلسلے میں ملک کے معروف نوحہ خوانوں میں ندیم رضا سرور کے علاوہ عرفان حیدر، فرحان ( علی وارث ) اور ندیم سرور کے بیٹے علی جی بھی 13 جولائی کو اسکردو پہنچ جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے شمالی علاقے بلتستان کے صدر مقام اسکردو میں اسد عاشورہ کی مناسبت سے مجالس عزا کا آغاز ہوگیا ہے اور بلتستان بھر میں عزاداری امام حسین کے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں۔ اسکردو شہر میں اسد عاشورہ 17 جولائی کو ہوگا۔ واضح رہے کہ اسد عاشورہ کی مجالس کیلئے گلگت بلتستان بھر سے مومنین اسکردو آتے ہیں۔ اس سال ملک کے نامور نوحہ خواں ندیم سرور ،عرفان حیدر ،علی وارث اور ندیم سرور کے بیٹے علی جی بھی 13 جولائی کو اسد عاشورہ کے سلسلے میں اسکردو پہنچ جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 178432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178432/اسکردو-میں-اسد-عاشورہ-کی-مجالس-عزا-کا-آغاز-ہوگیا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org