QR CodeQR Code

طالبان نے زیرتربیت اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

12 Jul 2012 11:24

اسلام ٹائمز:نجی ٹی وی کے مطابق طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ يہ کارروائی مختلف جيلوں ميں قيد تحريک طالبان کے ارکان پر ہونے والے تشدد کے ردعمل کے طور پر کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحريک طالبان پاکستان نے لاہور ميں خيبر پختونخوا کے نو زيرتربيت پوليس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی۔ تحريک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے نجی ٹی وی کو ٹيلی فون پر بتايا کہ لاہور کے رسول پارک کے قريب واقع گھر ميں فائرنگ سے 9 پوليس اہل کاروں کو تحريک طالبان نے ہی قتل کيا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ يہ کارروائی مختلف جيلوں ميں قيد تحريک طالبان کے ارکان پر ہونے والے تشدد کے ردعمل کے طور پر کی گئی  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا واقعہ گجرات ميں کی گئی فائرنگ کی کڑی ہے، ترجمان تحريک طالبان نے دھمکی دی کہ وہ اس قسم کی مزيد کاروائياں بھی کريں گے۔


خبر کا کوڈ: 178479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178479/طالبان-نے-زیرتربیت-اہلکاروں-کے-قتل-کی-ذمہ-داری-قبول-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org