QR CodeQR Code

87 فیصد پاکستانی القاعدہ مخالف ہیں، امریکی سروے رپورٹ

12 Jul 2012 19:42

اسلام ٹائمز: امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق 82 فیصد پاکستانی شہریوں کا خیال ہے کہ ملکی قوانین قرآن کی تعلیمات کے مطابق ہونے چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 87 فیصد عوام القاعدہ کے خلاف ہیں جبکہ 82 فیصد افراد کا خیال ہے کہ ملکی قوانین قرآن کی تعلیمات کے مطابق ہونے چاہئیں۔ امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 6 بڑے مسلم ممالک میں کرائے گئے سروے کے مطابق مسلم عوام کی اکثریت انتہاء پسندی کے خلاف ہے۔ پاکستان میں صرف 13فیصد افراد القاعدہ کی حمایت کرتے ہیں جبکہ مصر کے 19 فیصد اور تیونس کے 16 فیصد افراد القاعدہ کے نظریات سے اتفاق کرتے ہیں۔ تاہم پاکستان کے 82 فیصد عوام چاہتے ہیں کہ ملک کے قوانین قرآنی احکامات کی روشنی میں بنائے جائیں۔ اردن کے 72 فیصد اور مصر کے 60 فیصد افراد نے بھی انھیں خیالات کا اظہار کیا۔

ترکی میں مذہب پسندوں کی تعداد سب سے کم ہے اور صرف 17 فیصد ترک اسلامی قوانین چاہتے ہیں۔ پیو ریسرچ کی سروے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلم ممالک کے عوام کی اکثریت جمہوریت کی حامی ہے۔84 فیصد لبنانی، 71 فیصد ترک، 67 فیصد مصری اور 42 فیصد پاکستانی اپنے ملکوں میں جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 178645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/178645/87-فیصد-پاکستانی-القاعدہ-مخالف-ہیں-امریکی-سروے-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org