0
Friday 13 Jul 2012 17:09

گلگت بلتستان میں پوسٹل سروسز کی بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، مہدی شاہ

گلگت بلتستان میں پوسٹل سروسز کی بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پوسٹل سروسز کی بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور ریجنل آفس میں نئی آسامیوں پر تعیناتی میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ استور، دیامر، غذر، ہنزہ نگر اور دیگر دور دراز اضلاع میں پوسٹل سروس کی ترسیل کو آسان اور تیز تر کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل گلگت بلتستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی پی ایم جی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو ریجنل آفس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت 4275 ملازمین پوسٹل سروسز کی ترسیل میں مصروف عمل ہیں۔

ڈپٹی پی ایم جی نے کہا کہ گلگت میں بہت جلد ریجنل آفس کی عمارت قائم کی جائیگی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان افتتاح کرینگے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مفادات سے بالاتر ہوکر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی دہلیز پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 178673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش